زیریں سندھ میں ہڑتال فائرنگکریکر حملے ایک ہلاک6زخمی

قاسم آباد، مٹیاری و دیگرشہروں میں کاروبار بند،ٹریفک معطل، شر پسندوں نے ٹائر جلائے


Nama Nigaran April 30, 2013
قاسم آباد، مٹیاری و دیگرشہروں میں کاروبار بند،ٹریفک معطل، شر پسندوں نے ٹائر جلائے۔ فوٹو: فائل

HAMBANTOTA: کارکنان کے قتل کے خلاف جیے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر حیدرآباد میں جزوی اور زیریں سندھ کے بعض شہروں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

حیدرآباد، قاضی احمد، کوٹری اور مٹیاری میں فائرنگ اور کریکر بم دھماکوں کے نتیجے میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ6 افراد زخمی ہو گئے۔ قاسم آباد میں تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی۔ سٹیزن کالونی حیدرآباد میں ایک ہوٹل پر کریکر بم حملے میں 2 افراد وہاب پٹھان اور صدیق پٹھان زخمی ہوگئے،کئی علاقوں میں شر پسندوں نے ہوائی فائرنگ کی اور ٹائر جلائے ۔



قاضی احمد میں قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل سواروں کی ہوٹل پر فائرنگ سے مالک 40 سالہ عظمت اللہ پٹھان جاں بحق ہو گیا، واقعہ کے خلاف پٹھان برادری نے قومی شاہراہ پر لاش سمیت دھرنا دیا، جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔ کوٹری کی خورشید کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رمضان پٹھان اور محمد اللہ پٹھان زخمی ہو گئے۔

کوٹری اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے لاہور سے کراچی جانیوالی بزنس ایکسپریس پر پتھرائو کیا، جس سے ٹرین کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم مسافر محفوظ رہے۔ سعید آباد میں 2 دکانوں پر کریکرحملے میں دو افراد معمولی زخمی جب کہ دکانوں میں آگ لگ گئی۔ کوٹری پھاٹک کے قریب رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران دو کاروں سے اسلحہ برآمد ہونے پر3 افراد کو حراست میں لے لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں