پارٹی چھوڑنے کی وجہ ٹکٹ نہیں سلوک ہے زعیم قادری

قیادت جس کو مرضی ٹکٹ دے مجھے کوئی پرواہ نہیں، ناراض مسلم لیگی رہنما


Monitoring Desk June 23, 2018
لوگوں نے نوافل ادا کیے کہ زعیم سے جان چھوٹی، وحید عالم، ٹودی پوائنٹ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے ناراض رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ میں بار بارنہیں بتانا چاہتا کہ میں نے پارٹی اور نوازشریف کیلیے کیا کیا لیکن پچھلے 12 سال سے میرے ساتھ بڑا تضحیک انگیز رویہ اختیار کیا گیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' میں میزبان منصور علی خان سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ستمبر2007 تک میں پارٹی کاجنرل سیکریٹری تھا، اس دوران میں سات ماہ کی جیل کاٹ کر گھر آیا تو 6 دن بعد مجھے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیاگیا میں نے وجہ پوچھی تو بتایاگیا کہ آپ سخت بات کرتے ہیں۔ ہمیں وہ لوگ چاہئیں جو مذاکرات کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی کاعہدہ کوئی نہیں لیتا تھا، مجھے یہ بات بہت گراں گزری کیونکہ میں ان کی جنگ لڑ رہا تھا.

مسلم لیگ(ن) کے رہنما وحید عالم خان نے کہا کہ مجھے قائدین نواز شریف اور شہبازشریف نے ٹکٹ دیاتھا میرا حلقہ شریف برادران کا گڑھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں