واشنگٹن میں استاد شفقت علی خان سفیر برائے امن منتخب

استاد شفقت علی کو سفیر بنانے کیلیے یونیورسل پیس فیڈریشن کے زیراہتمام تقریب ہوگی


Showbiz Reporter June 24, 2018
گائیکی کے ذریعے امن کا پیغام،دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج پیش کیا،استاد شفقت۔ فوٹو: سوشل میڈیا

عالمی شہرت یافتہ کلاسیکل گائیک اُستاد شفقت علی خان کو واشنگٹن میں سفیر برائے امن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

شام چوراسی گھرانے کے عالمی شہرت یافتہ کلاسیکل گائیک اُستاد شفقت علی خان آج کل امریکا کے دورے پر ہیں۔ ان کو واشنگٹن میں سفیر برائے امن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ آج یونیورسل پیس فیڈریشن جو کہ دی واشنگٹن پوسٹ فیڈریشن اور دی کامن گراؤنڈز یو ایس اے کے تحت کام کرتی ہے، نے ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ یہ تقریب امریکن لیڈر شپ کانفرنس کے دوران ہو گی۔

اپنے خط میں فیڈریشن نے لکھا ہے کہ فیڈریشن کو فخرہے کہ پاکستان کے استاد شفقت علی خان کو سفیر بنانے کی تقریب ہو رہی ہے۔ استاد شفقت نے پاکستانی قوم اور خصوصا اپنے پرستاروں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ انھوں نے اپنی گائیکی کے ذریعے امن کا پیغام اوردنیا میں پاکستان کی سوفٹ امیج پیش کی ہے۔ اللہ پاک کا شکر ہے کہ امن کے لیے میری کوششیں اب بین الاقوامی سطح پربھی سراہا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں