اسحاق ڈار کی کیمرے سے بچ نکلنے کی ناکام کوشش ویڈیو سامنے آ گئی

جس کلینک میں بیگم کلثوم نواز زیر علاج ہیں سے اچانک اسحاق ڈار نمودار ہوتے ہیں اور نظر سے بچ کر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔


خبر ایجنسی June 25, 2018
جس کلینک میں بیگم کلثوم نواز زیر علاج ہیں سے اچانک اسحاق ڈار نمودار ہوتے ہیں اور نظر سے بچ کر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کی وڈیو سامنے آ گئی جس میں وہ کیمرے سے بچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بیماری کا عذر پیش کر کے پاکستانی عدالتوں میںپیش نہ ہونیوالے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کیمرے سے بچنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں اور ہاتھ کے اشارے سے کیمرہ مین کو واپس جانے کا اشارہ کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار علاج کی غرض سے لندن میں کئی ماہ سے مقیم ہیں اور اسی وجہ سے وہ عدالت میں پیش ہونے سے بھی قاصر ہیں تاہم سامنے آنے والی ویڈیو میں نواز شریف میڈیا سے گفتگو میں مصروف ہیں کہ اسی دوران کلینک جس میں بیگم کلثوم نواز زیر علاج ہیں سے اچانک اسحاق ڈار نمودار ہوتے ہیں اور نظر سے بچ کر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایک صحافی کی ان پر نظر پڑ گئی اور اس نے اپنا کیمرہ نواز شریف سے ہٹا کر اسحاق ڈار کی طرف کر دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔