522 بچوں کو والدین اور سرپرستوں کے سپرد کر دیا امریکا

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16بچوں کو ان کے خاندان سے ملا دیا جائے گا، ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ


خبر ایجنسی June 25, 2018
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16بچوں کو ان کے خاندان سے ملا دیا جائے گا، ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ. فوٹو: فائل

امریکا کے محکمہ داخلی سلامتی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے انتظامی حکم نامے کے اجرا کے بعد سے اب تک 522 ایسے بچوں کو ان کے والدین اور سرپرستوں کے سپرد کیا جا چکا ہے جنھیں گزشتہ 2 ماہ کے دوران میکسیکو امریکا سرحد پر ان کے اہل خانہ سے جدا کیا گیا تھا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16بچوں کو ان کے خاندان سے ملا دیا جائے گا، بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اہلکاروں کا خیال ہے کہ بعض ایسے بچے جنھیں ان کے خاندان سے زیرو ٹالرنس پالیسی کے بجائے دیگر وجوہ کے باعث ان کے اہلِ خانہ سے الگ کیا گیا تھا، فی الحال حکام کی تحویل میں ہی رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔