بدین میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ

تالاب خشک، نہروں کے آخری سرے پر ریت اڑنے لگی، پینے کیلیے بھی پانی نایاب، کاشتکاروں نے احتجاج کی دھمکی دے دی


Express News Desk May 02, 2013
کاشتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بدین سمیت دیگر شہروں میں پانی کا بحران ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ فوٹو: اسرارالحق/ فائل

بدین سمیت دیگر شہروں میں زرعی اور پینے کے پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی۔

کاشتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بدین سمیت دیگر شہروں میں پانی کا بحران ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بدین سمیت دیگر شہروں میں واٹر سپلائی اسکیموں کے تالاب خشک ہوگئے ہیں جبکہ نہروں کے آخری سرے پر ریت اڑ رہی ہے۔



پانی کی قلت سے نہ صرف کھڑی فصلیں سوکھ رہی ہیں بلکہ کاشتکار نئی فصلوں کی بوائی سے بھی محروم ہیں، بدین، ٹنڈوباگو، گولارچی، تلہار، ماتلی کڈھن سمیت ضلع بدین کے دیگر علاقوں میں پینے اور زرعی پانی کا بحران سنگین اختیار کرچکا ہے۔

جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی کروڑوں روپے کی زرعی فصلیں سوکھ گئی ہیں اور نئے فصلوں کی بوائی بھی بند ہے، کاشتکاروں نے زرعی اور پینے کے پانی کے بحران کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں