اللہ نے دعا سن لی کمسن شامی لڑکی مایا اب اپنے پیروں پر چلے گی

استنبول میں پیدائشی طور پر پیروں سے معذور دونوں باپ بیٹی کو مصنوعی پیر لگائے جائیں گے


AFP June 30, 2018
استنبول میں پیدائشی طور پر پیروں سے معذور دونوں باپ بیٹی کو مصنوعی پیر لگائے جائیں گے فوٹوفائل

شام میں پیدائشی طور پر پیروں سے معذور 8سالہ مایا کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اب وہ اپنے پیروں پر چلے گی۔

ترک حکومت نے مایا مہری اور اس کے معذور والد کو استنبول بلالیا ہے جہاں پیدائشی طور پر پیروں سے معذور دونوں باپ بیٹی کو مصنوعی پیر لگائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پرنٹ والیکٹرونک میڈیا اور پھر سوشل میڈیا پر شامی بچی مایا کی تصاویر اور وڈیو سامنے آئی تھیں۔ مایا اپنے والد کی طرح پیدائشی طور پر پیروں سے معذور ہے اور اس کے والد نے اپنی بیٹی کے پیروں کیلیے خوراک کے ٹن کے مصنوعی پیر بنائے ہیں، اُن میں پرانے کپڑے اور دیگر اشیا بھی رکھیں تاکہ مایا کو چلنے میں تکلیف نہ ہو۔ مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا اور اپنی بیٹی کا علاج نہیں کراپایاتھا۔

جب یہ تصاویر منظر عام پر آئیں تو ترک حکومت نے اس کا نوٹس لیا اور دونوں کو استنبول بلالیا جہاں ایک کلینک میں اُن کا علاج شروع ہوچکا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ مایا بہت جلد اپنے پیروں پر چلےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں