تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر اور جنرل سیكریٹری عہدے سے فارغ

دونوں رہنماؤں کو7 دن كے اندر صوبائی ڈسپلنری كمیٹی كے سامنے پیش ہو كر جواب جمع كرانے كی ہدایت


این این آئی July 01, 2018
دونوں رہنماؤں کو7 دن كے اندر صوبائی ڈسپلنری كمیٹی كے سامنے پیش ہو كر جواب جمع كرانے كی ہدایت . (فوٹو:فائل)

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن كی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے كوئٹہ سٹی كے صدر اور جنرل سیكریٹری كو عہدے سے فارغ کردیا۔

پی ٹی آئی بلوچستان كے ترجمان كے مطابق تحریک انصاف كوئٹہ سٹی كے صدر نور الدین كاكڑ نے پارٹی ٹكٹ نہ ملنے پر حلقہ پی بی 27 سے آزاد حیثیت میں كاغذات نامزدگی جمع كرائے تھے جب كہ جنرل سیكریٹری سلطان قریش نے نور الدین كاكڑ كی حمایت كر ركھی تھی۔

ترجمان کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نور الدین کاکڑ اور سلطان قریشی کو عہدوں سے فارغ کرتے ہوئے 7 دن كے اندر صوبائی ڈسپلنری كمیٹی كے سامنے پیش ہو كر جواب جمع كرانے كی ہدایت كردی ہے اور كہا گیا ہے كہ اگر 7 دن كے اندر جواب جمع نہیں كرایا گیا تو پارٹی كی بنیادی ركنیت ختم كردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں