ایف آئی اے کے اشتہاریوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی

کئی سال سے گرفتارنہیں کیا جاسکا،من پسندتعیناتیاں رکاوٹ ہیں، سینئر افسر


Iftikhar Chohadary July 02, 2018
کئی سال سے گرفتارنہیں کیا جاسکا،من پسندتعیناتیاں رکاوٹ ہیں، سینئر افسر۔ فوٹو : فائل

ایف آئی اے کے ملک بھر میں پانچوں زونزکے مختلف جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی تعدادچارہزارسے تجاوزکرگئی، جنہیں متعلقہ زون سال ہاسال سے گرفتارکرنے میں مسلسل ناکام ہورہے ہیں۔

وزارت داخلہ کی سخت ہدایات کیوجہ سے شروع کروائی گئی خصوصی مہم کے تحت پچھلے اڑھائی سال میں ایف آئی اے نے ملک بھر میں انسانی اسمگلرزکیخلاف کارروائیاں کرکے چار سوسے زائد اشتہاری ملزمان اوردیگرجرائم میں ملوث ساڑھے سات سوملزمان کوگرفتارکیا،اسی مہم میں بتیس انتہائی مطلوب ملزمان کوبھی گرفتارکیاگیا،ایک سودس عدالتی مفروروں کوبھی گرفتارکیاگیا۔

ایف آئی اے نے مجموعی طورپرانسانی اسملگنگ سمیت مختلف سنگین جرائم میں ملوث سولہ سوسے زائد ملزمان گرفتارکئے لیکن دوسری جانب ایف آئی اے کے پانچوں زون مختلف جرائم میں ملوث چارہزارسے زائداشتہاری ملزمان کوگرفتارکرنے میں مسلسل ناکام ہورہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں