کاروں جیپوں کی پیداوارمیں جولائی تامئی 22 فیصد اضافہ

ٹریکٹرزکی پیداوار36،ٹرکس24،موٹرسائیکلوں کی16فیصدبڑھی،بسوں کی 32فیصد گرگئی


Waqai Nigar Khusoosi July 02, 2018
ٹریکٹرزکی پیداوار36،ٹرکس24،موٹرسائیکلوں کی16فیصدبڑھی،بسوں کی 32فیصد گرگئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ملک میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران کاروں اور جیپوں کی پیداوار میں22.27 فیصد اور کمرشل گاڑیوں اور ٹریکٹروں کی فروخت میں 24 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروں اور جیپوں کی پیداوار کے بارے میں جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران ملک میں 1 لاکھ96ہزار 670کاریں اور جیپیںتیار کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصے کے مقابلے میں 22.27 فیصد زیادہ ہے جبکہ اپریل 2016 کی نسبت اپریل 2017 میں کاروں اور جیپوں کی پیداوار میں23.62 فیصد کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال جولائی تا اپریل کے دوران ملک میں 1 لاکھ 60 ہزار 850کاریں اور جیپیں تیار کی گئی تھیں۔ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تااپریل کے دوران ملک میں 60ہزار 500 ایک ٹریکٹرز تیار کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوار میں 36.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 44 ہزار 303 یونٹس تیار کئے گئے تھے۔

گزشتہ سال جولائی تا اپریل کے دوران مک میں 6 ہزار235ٹرک تیار کیے گئے تھے جن میں رواں مالی سال کے اسی عرصے میں اضافہ ہوا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر ٹرکوں کی پیداوار میں 24.7 فیصد کی بہتری رہی ہے۔ بسوں کی پیداوار میں 32.57 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

جولائی تا اپریل 2016 کے دوران ملک میں961 بسیں تیار کی گئی تھیں جن میں رواں مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کمی ہوئی ہے اور رواں مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 648 یونٹس تیار کیے گئے ہیں۔

موٹرسائیکلوں کی پیداوار میں جولائی تا اپریل کے دوران 16.04 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے دوران ملک میں 23 لاکھ 95 ہزار658 یونٹس تیار کیے گئے۔ گزشتہ سال کے دوران 2 لاکھ 64 ہزار 551 یونٹس تیار کیے گئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں