بینک آف پنجاب کے سالانہ حسابات برائے سال 2012 کی منظوری

بعد از ٹیکس منافع 1.6 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال0.35 ارب روپے تھا۔


Business Desk May 02, 2013
بینک مشکل حالات سے نکل کر مالی استحکام کی جانب گامزن ہے، نعیم الدین خان

بینک آف پنجاب کا سالانہ اجلاس عام 30 اپریل 2013کومنعقد ہوا۔ اجلاس میں بینک کے ڈائریکٹرز ، بینک انتظامیہ اور شیئر ہولڈرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں بینک کے 31 دسمبر 2012 ء کو ختم ہونے والے سال کے آڈٹ شدہ سالانہ حسابات کی منظوری دی گئی۔ جس کے مطابق سال 2012 کے دوران بینک کا بعد از ٹیکس منافع 1.6 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال 0.35 ارب روپے تھا۔ اس مد میں اضافے کی شرح 370 فیصد رہی۔ بینک کی فی شیئر آمدنی بڑھ کر 3.09 روپے ہوگئی جو پچھلے سال 0.66 روپے تھی اسی طرح بینک کے ڈیپازٹ اور قرضہ جات 12 فیصد اور 18 فیصدکی شرح سے بڑھ کر بالترتیب 266.0 ارب روپے اور 149.6 ارب روپے ہوگئے۔



شیئر ہولڈرز نے بینک کے پریذیڈنٹ نعیم الدین خان کی قیادت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت یقینا بینک آف پنجاب کے شاندار اور درخشاں مستقبل کی ضمانت بنے گا۔ اس موقع پر بینک آف پنجاب کے پریذیڈنٹ نعیم الدین خان نے اپنے خطاب میں حصص کنندگان کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے بینک مشکل حالات سے نکل کر کامیابی کی طرف گامزن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں