افغانستان میں جھڑپیں اور آپریشن 2 کمانڈروں سمیت 35 جنگجوجاں بحق

جھڑپیں قندوزکے ضلع  چاردرہ میں ہوئیں، شیر عالم اور اجمل جاں بحق ہونے والوں میں شامل 


خبر ایجنسی July 03, 2018
جھڑپیں قندوزکے ضلع  چاردرہ میں ہوئیں، شیر عالم اور اجمل جاں بحق ہونے والوں میں شامل۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اوراپریشن کے دوران 2اہم کمانڈروں سمیت 35 جنگجوجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع چاردرہ میں طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا ،جھڑپ کے نتیجہ میں 2 اہم طالبان کمانڈروں شیر عالم اور اجمل سمیت 8 جنگجو جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

افغانستان کی فضائی اور زمینی فوج نے ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 27 داعشی دہشت گرد جاں بحق ہوگئے۔

سیلاب آرمی کورپ کے کمانڈر نے بتایا کہ افغان فوج نے بائی کوٹ، رودات، دیہی بالا اور دور بابا ضلع کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔ آپریشن کے دوران افغان فوج نے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اور اسلحہ ڈپو تباہ کر دیے، سیکیورٹی فورسز نے 4مائنز کو بھی تباہ کیا جو بم بلاسٹ کی سیریز میں استعمال کی جانی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں