ن لیگ کے زند ہ شیر لیکرگھومنے کیخلاف درخواست دائر

عوام کیلیے خطرناک ہیں، پابندی لگائی جائے،غیرسرکاری تنظیم کی الیکشن کمیشن سے استدعا


Wajid Hameed May 04, 2013
عوام کیلیے خطرناک ہیں، پابندی لگائی جائے،غیرسرکاری تنظیم کی الیکشن کمیشن سے استدعا فوٹو: فائل

MULTAN: ن لیگ کے جلسوں میں زندہ شیر لے کر گھومنے کا الیکشن کمیشن نوٹس لے، ایک غیرسرکاری تنظیم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔

جس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ چونکہ یہ زندہ شیرکا معاملہ ہے درخواست گزار وائلڈ لائف کے ادارے سے رجوع کرے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہن لیگ کے جلسوں میں مسلسل زندہ شیر پنجرے میں لائے جا رہے ہیں جوناصرف عوام کیلیے خطرناک ہیں۔



بلکہ شیرجوجلسے جلسوں میں لائے جاتے ہیں ان کے لیے بھی خطرناک ہے لہذا الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لیتے ہوئے وائلڈ لائف قانون کی خلاف ورزی پر زندہ شیر جلسوں میں لانے پر پابندی عائد کرے جس پرالیکشن کمیشن کی جانب سے درخواستگزار تنظیم کو جواب دیا گیا ہے کہ وائلڈلائف کے قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس وائلڈ لائف کے ادارے کا معاملہ ہے لہذا متعلقہ ادارے سے ہی رجوع کیا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں