نوازشریف جیل میں بھی پرتعیش زندگی گزاریں گے

جیل میں نوازشریف کی ذمہ دفتری امور لگائےجائیں گے جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر بھی مختلف سہولیات سے مستفیدہونگے


محمد ہارون July 07, 2018
مریم اور کیپٹن صفدر بھی سہولیات میسر ہوں گی، فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف جیل میں بھی پر تعیش زندگی گزاریں گے جبکہ مریم اور کیپٹن (ر)صفدر بھی ٹی وی، رسالے اور اخبارات کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے داماد اور بیٹی احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے باوجود عام قیدیوں جیسی زندگی نہیں گزاریں گے اور نہ ہی انہیں جیل میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں گی۔

نواز شریف کو تین مرتبہ ملک کا وزیر اعظم رہنے کی وجہ سے جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے گی جبکہ قید بامشقت میں ان سے دفتری امور انجام دلائے جائیں گے۔

میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گریجویٹ ہونے کی وجہ سے جیل میں بی کلاس فراہم کی جائے گی اور انہیں سلاخوں کے پیچھے کمرے میں تمام سہولتیں میسر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم داماد کیپٹن صفدر کو گرفتاری کے بعد جیل میں کال کوٹھری میں نہیں رکھا جائے۔ انہیں جیل پہنچتے ہی قیدی نمبر الاٹ کردیا جائے گا اور ان کی قید بامشقت کے حوالے سے ان کا کام بھی جیل رجسٹر میں درج کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی سیاست دانوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑی لیکن انہیں سلاخوں کے پیچھے بھی ایک پرتعیش زندگی دی گئی جبکہ سیاسی کارکن اوپر عام قیدی ان تمام سہولیات سے عاری ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں