جسٹس شوکت کیخلاف ریفرنس 30 جولائی کو اوپن سماعت کیلیے مقرر

30 جولائی سے استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے، ذرائع


30 جولائی سے استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کیخلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کرنیکا مجاز واحد فورم 30 جولائی سے کھلی عدالت میں ریفرنس کی سماعت کریگا۔ ذرائع کے مطابق 30 جولائی سے استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

گزشتہ روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس عدالت عظمیٰ میں ہوا۔ اجلاس میں کونسل نے اپنے 18 مئی 2017 کے حکم پر نظر ثانی کرتے ہوئے شوکت عزیز صدیقی کی اپنے خلاف ریفرنس پر سماعت کھلی عدالت میں کرنے کی درخواست منظورکرلی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں