گاڑیوں میں آنکھوں کو چندیادینے والی لائٹس کے استعمال میں اضافہ

مارکیٹوں کےسروے کےدوران اس بات کا با خوبی مشاہدہ کیا گیا ہےکہ مذکورہ ہیوی لائٹس مارکیٹ سےبا آسانی خریدی جا سکتی ہیں۔


Muhammad Yaseen August 13, 2012
آنکھوں کو چندیا دینے والی ہیڈ لائٹس لگی ہوئی گاڑی کورنگی روڈ سے گزر رہی ہے۔ فوٹوایکسپریس

انتظامیہ اور ٹریفک پولیس آنکھوں کو چندیا دینے والی ہیوی لائٹسHID کی فروخت رکوانے پر ناکام ہو گئی ہے ، ہیوی لائٹس کی فروخت و استعمال میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث مخالف سمت سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہیوی اور HID لائٹس شہر بھر میں آٹو پارٹس کی دکانوں پر با آسانی دستیاب ہیں ، گاڑیوں میں ہیوی لائٹس اور اضافی لائٹیں لگائے جانے کا سلسلہ بھی زور شور سے جاری ہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ان لائٹوں کی فروخت اور ہیوی ہیڈ لائٹ اور اضافی لائٹ لگانے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے جس کے باعث ، HIDلائٹس کے باعث ٹریفک حادثات میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ، شہر کی مارکیٹوں کے سروے کے دوران اس بات کا با خوبی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ ہیوی لائٹس مارکیٹ سے با آسانی خریدی جا سکتی ہیں۔

مذکورہ لائٹیں بیرون ملک ( چائنا ) سے برآمد کی جا رہی ہیں ، مارکیٹ میں لگثری گاڑیوں کے بمپر اور چھت پر نصب کی جانے والی آنکھوں کو چندیا دینے والی ہیوی لائٹس مارکیٹ میں 2 ہزار 200 روپے سے25ہزار روپے میں دستیاب ہیں ، مارکیٹ سروے کے مطابق بمپر پر نصب کی جانے والی لائٹ کی تین مختلف اقسام ہیں جو ساڑھے7 ہزار روپے سے لے کر ساڑھے12ہزار روپے تک میں فروخت کی جاتی ہیں ،ایچ آئی ڈی سرکٹ والی ہیڈ لائٹ یا دیگر اقسام کی لائٹ انتہائی تیز ہوتی ہیں اور ان کی قیمت18ہزار روپے میں فروخت کی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں