پاکستان سینما انڈسٹری پہلے سے بہتر ہورہی ہےعلی ظفر

’’ طیفا ان ٹربل‘‘ فجی، سنگا پور، یوگنڈا،روس سمیت دیگر ممالک میں ریلیز ہوگی، اداکار


Showbiz Reporter July 11, 2018
انڈسٹری میں انقلاب آگیا،100سے زائد سنیما ہال موجود ہیں، دیگر اداکاروں کی گفتگو- فوٹو: فائل

علی ظفر نے کہا ہے کہ میری فلم ' طیفا ان ٹربل'20جولائی کو پاکستان سمیت دنیا کے 25ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےعلی ظفر نے بتایا کہ یہ پاکستان کی پہلی فلم ہوگی جو' فجی، زیمبیا، سنگار پور، یوگنڈا اور روس سمیت بہت سے ممالک میں ریلیز ہوگی جبکہ ترکی میں معاملات طے ہونے کے بعد سعودی عرب میں اسے جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سینما انڈسٹری پہلے سے بہتر ہورہی ہے۔ اس موقع پراداکارہ مایا علی، نیئراعجاز، سیمی راحیل اوراحمد بلال موجود تھے۔

اداکارہ مایا علی نے کہا کہ علی ظفر کے ساتھ کام کا تجربہ بہت اچھا رہا اور میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں پہلی فلم ہی علی ظفر کے ساتھ کروں گی۔ سیمی راحیل نے کہا کہ سینما انڈسٹری میں ایک انقلاب آگیا ہے پاکستان میں سو سے زائد سنیما ہال موجود ہیں۔جہاں فلمیں لگائی جاتی ہیں لیکن ہمیں مزید سینماگھروںکی ضرورت ہے۔

اداکارنیئر اعجاز نے کہا کہ ٹکٹ زیادہ مہنگے ہیں جس کی وجہ سے فلم عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔ 'پنجاب نہیں جاؤں گی ، جوانی پھر نہیں آنی، نامعلوم افراد، مہرالنساء وی لب یو' نے اسی ٹکٹ پر اچھا بزنس کیا۔ سینما والے بزنس کرتے ہیں فلم اچھی ہوگی تو لوگ جائیں گے اور اسے دیکھیں گے۔

نوجوان اداکار احمد بلال نے بتایا کہ وہ پیشے کے سے وکیل ہیں لیکن علی ظفر نے انھیں فلم میں لاکر فنکار بنادیا۔ان کی پرفارمنس ضرور پسند کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں