وزارت تجارت کے تحت جینڈر اینڈ ٹریڈ پالیسی پر مباحثہ

ڈی جی ٹریڈ پالیسی نے خواتین کی مالی وسائل تک رسائی کیلیے اقدامات سے آگاہ کیا


Waqai Nigar Khusoosi July 11, 2018
ڈی جی ٹریڈ پالیسی نے خواتین کی مالی وسائل تک رسائی کیلیے اقدامات سے آگاہ کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

وزارت تجارت کے ٹریڈ پالیسی ونگ کی جانب سے پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹویٹی کے تعاون سے جینڈر اینڈ ٹریڈ پالیسی پر پبلک پرائیویٹ مشاورتی مباحثے کا اہتمام کیاگیا۔

پاکستان ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹویٹی کے تعاون سے جینڈر اینڈ ٹریڈ پالیسی پر پبلک پرائیویٹ مشاورتی مباحثے کا اہتمام کیاگیا، مباحثے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی ٹریڈ پالیسی محمد اشرف نے کہاکہ وزارت تجارت 5سالہ اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک تفصیلی مشاورتی عمل اور تحقیق کے بعد تیار کیا گیا ہے اور اس کی تیاری کے دوران ملک کے تمام بڑے شہروں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔

نئے اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک میں اداروں اور نیٹ ورکس متعلقہ اداروں سے روابط کے قیام اور صنفی حساسیت کے حوالے سے استعداد کار بہتر کرنے اورخواتین کی مالی وسائل تک رسائی میں سہولت پہنچانے کیلیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ شرکا نے نئی تجارتی پالیسی میں مختلف شعبوں کی سہولت اور آسانی فراہم کرنے کیلیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں