گھوسٹ اساتذہ نے سندھ کی تعلیم تباہ کردی ابرار قاضی

سندھ کی تعلیم کا بیڑہ غرق کرنے اور اسے تباہی کے دھانے پر پہنچانے کی ذمے دار پی پی کی موجودہ نااہل حکومت ہے۔


Nama Nigaran August 13, 2012
اساتذہ سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے جاتے ہیں، سندھ کا معیار تعلیم بلوچستان سے بھی کم ہے۔

عوامی جمہوری پارٹینے زیریں سندھ کے مختلف شہروں میں '' تعلیم بچائو سندھ سنوارو'' مہم کے سلسلے میں ریلیاں نکالیںجن کی قیادت ابرار قاضی، نظیر قریشی ، پروفیسر سراج سیال، وشنو مل، محمد علی، علی شیروسان کررہے تھے۔

ابرار قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوسٹ اساتذہ نے سندھ کی تعلیم کو تباہی کے دھانیپر پہنچادیا ہے، تعلیم کی تباہی میں اراکین اسمبلی اورافسر شاہی ملوث ہے، گھوسٹ اساتذہ سے مبینہ طور پر رشوت لے کر انہیں چھوٹ دی جاتی ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ کا مسئلہ صرف تعلیم ہے، انقلاب معیاری تعلیم سے ہی آئیگا۔

موجودہ حکومت کے پاس تعلیم کے بارے میں کوئی پالیسی نہیں ہے، 1960ء کے عشرے میں سندھ میں تعلیم سب صوبوں سے بہتر تھی لیکن اس وقت اس کا معیار کم سے کم ہے،سنجھورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، ابرار قاضی ودیگر نے کہا کہ سندھ کی تعلیم کا بیڑہ غرق کرنے اور اسے تباہی کے دھانے پر پہنچانے کی ذمے دار پی پی کی موجودہ نااہل حکومت ہے، 1988 اور 1992 کے بعد یہ وہ سال ہے جب سیاسی بنیادوں پر نااہل اساتذہ بھرتی کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں