بدین اوطاقوں دور دراز علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کا قیام

شکایات کے باوجود تبدیل نہ کرنے پر ووٹرز کا اظہارتحفظات ، عدالت جائینگے، پیپلزپارٹی.


Express News Desk May 07, 2013
شکایات کے باوجود تبدیل نہ کرنے پر ووٹرز کا اظہارتحفظات ، عدالت جائینگے، پیپلزپارٹی. فوٹو: فائل

سیاسی جماعتوں اور عام ووٹرز کی جانب سے بدین کے حلقہ این اے 225 اور پی ایس 57 اور پی ایس 59 کے مختلف پولنگ اسٹیشوں کی تبدیلی کے خلاف ووٹرز اور امیدواروں نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کی اپیل جبکہ پیپلزپارٹی نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

پی ایس 57 کے پولنگ اسٹیشن شاہ محمد شاہ، وینائی شریف، علی خان گاڈی وان، فقیر محمد منٹریو، رمضان ملاح، مٹھی III کے علاوہ دیگر کے ووٹرز نے پولنگ اسٹیشن مخالفین کے گھروں کے درمیان اوطاتوں میں یا پھر بڑی آبادیوں سے دور چند گھروں کے قریب دور دراز علاقوں میں ہونے کی شکایات کرتے ہوئے تبدیلی کے لیے اعتراضات داخل کرائے تھے اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ مخالفین کے گھروں کے درمیان اور اوطاقوں میں پولنگ اسٹیشن ہونے کے باعث انتخابات میں تصادم اور ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے۔



دور دراز پولنگ اسٹیشن ہونے کے باعث خواتین اور ضعیف ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اس لیے انکوائری کے بعد پولنگ اسٹیشن مناسب مقام پر قائم کیے جائیں۔ دوسری جانب امیدوار این اے 225 ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پولنگ اسٹیشن تبدیل نہ کیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں