ن لیگ اور پی پی میں تصادم اور ہنگامہ آرائی کھورواہ شہر بند

جھگڑے میں ایک شخص زخمی، پولیس اور رینجرز کا گشت، داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی


Express News Desk May 08, 2013
مختلف علاقوں اور راستوں پر رینجرز کے اہلکارگاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی کے علاوہ گاڑیوں کے کاغذات بھی چیک کررہے ہیں۔

لاہور: گولارچی کے قصبے کھورواہ میں سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کے حامیوں میں تصادم۔

ہنگامہ آرائی اور ہڑتال سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے کیلیے پولیس کے علاوہ رینجرز نے بھی معمول کے گشت میں اضافہ کرتے ہوئے شہری علاقوں کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی اور گاڑیوں کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مختلف علاقوں اور راستوں پر رینجرز کے اہلکارگاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی کے علاوہ گاڑیوں کے کاغذات بھی چیک کررہے ہیں۔



کھورواہ میں رات گئے مسلم لیگ نواز کے امیدوار اسماعیل راہو کے انتخابی کیمپ کے سامنے سے گزرنے والی پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد نواز چانڈیو کے حامیوں میں تصادم ہوگیا جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر جھنڈے اور بینر اتارنے کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس 57 ٹنڈوباگو کے حلقہ پنگریو شہر میں فنکشنل لیگ کے امیدوار کی ریلی کے شرکا اور پیپلزپارٹی کے حمایتی رکشاڈرائیور اور چائے کے ہوٹل والے میں تصادم ہوا تھا جس میں رکشہ مالک اور ہوٹل والا زخمی ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں