الیکشن 2013 سیاسی جماعتوں نے فنکاروں کو ٹکٹ نہیں دیے

انور اقبال، گلاب چانڈیو،لیلیٰ، میرا،قیصر خان نظامانی الیکشن کا حصہ نہ بن سکے.


Pervaiz Mazhar May 08, 2013
انور اقبال، گلاب چانڈیو،لیلیٰ، میرا،قیصر خان نظامانی الیکشن کا حصہ نہ بن سکے. فوٹو: فائل

پاکستان میں ہونے والے الیکش میں ایک بار پھر فنکاروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا سیاسی جماعتوں نے فنکاروں پر اعتبار نہ کیا۔

پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے لیے فنکاروں میں بہت زیادہ جوش خروش پایا جاتا تھا ان کی خواہش تھی کہ وہ ملک کی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں،اس سلسلے میں فنکاروں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی کیے انھیں یقین دہانی بھی کرائی گئی ،متعدد فنکاروں نے الیکش کے سلسلے مختلف علاقوں سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے۔



لیکن تاحال کسی بھی قابل ذکر فنکار کو سیاسی جماعت نے ٹکٹ جاری نہیں کیا، اداکار گلاب چانڈیو فنکشنل مسلم لیگ سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند تھے مگر ٹکٹ نہ مل سکا، انور اقبال بھی کامیاب نہ ہوسکے، ماجد جہانگیر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر دلچسپی رکھتے تھے انھیں بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا جس کے بعد انھوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا جب کہ ادکارہ لیلی اور میرا کو بھی کسی جماعت نے ٹکٹ جاری نہیں کیا، قیصر خان نظامانی کو الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند تھے لیکن وہ بھی اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں