پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10 کے حصول کیلیے عالمی فرم کامقدمہ سماعت کیلیے مقرر

براڈ شیٹ فرم نے عالمی ثالث میں نیب کیخلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔


براڈ شیٹ فرم نے عالمی ثالث میں نیب کیخلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ میں عالمی فرم کو پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خفیہ والیوم 10 میں موجود دستاویزات کی فراہمی کا مقدمہ سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا۔

عالمی فرم کو پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خفیہ والیوم 10 میں موجود دستاویزات کی فراہمی کا مقدمہ سماعت کیلیے سپریم کورٹ میں مقرر کردیا گیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید سوموار (سولہ مئی) کو اپنے چیمبر میں عالمی فرم براڈ شیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ براڈ شیٹ فرم نے عالمی ثالث میں نیب کیخلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں