ہفتہ رفتہ کاروباری حجم 60 ملین حصص کم

ایم سی بی،اوجی ڈی سی ایل،پی ایس او،انڈس موٹرزاورحبیب بینک کے نتائج میںبہتری،غیرملکی سرمایہ کاری میں 167فیصداضافہ۔


Business Desk August 13, 2012
آئندہ ہفتے عیدکی خریداری کے نتیجے میں کاروباری حالات مثبت رہنے کی توقع ہے۔ فوٹو فائل

KARACHI: گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکس چینج میںسرمایہ کاروںکی نظریںمانیٹری پالیسی پرلگی رہیں،ہفتہ واربنیادپرکے ایس ای 100 انڈیکس0.58 فیصداضافے سے 14761 کی سطح پرپہنچ گیا،این آراو کیسز سے متعلق سماعت اورمانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل کاروباری حجم میں28 فیصدیعنی60ملین حصص کی کمی دیکھی گئی۔

مارکیٹ نے منتخب کمزورہوتی ہوئی کمپنیوںکومثبت رسپانس فراہم کیاجن میںایم سی بی،آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ کمپنی(اوجی ڈی سی ایل)پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) انڈس موٹرزاورحبیب بینک لمیٹڈشامل ہیں،جون کی سہہ ماہی کے دوران حیران کن طورپران کمپنیوںکے نتائج میں بہتری آئی ،مارکیٹ میںغیرملکی سرمایہ کاری میں167 فیصد اضافہ ہواتاہم5.96 ملین ڈالرکے بیرونی بہائوکے باوجود مارکیٹ میںزیادہ جوش دکھائی نہیںدیا،کے ای ایس سی نے سب سے زیادہ منافع کمایااور6 سال خسارے میںرہنے کے بعدگزشتہ ہفتے پہلی بار62 ارب کااوسط منافع کمایاجوکہ کے ای ایس سی کی جانب سے گزشتہ 10 سال سے کمائے گئے منافع کے مساوی ہے۔

رواںمالی سال کی نسبت گزشتہ سال مالی سال 2011 میںکے ای ایس سی کو9.4 ارب کاخسارہ ہواتھا، گزشتہ ہفتے سیاسی محاذآرائی اورسپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میںجمعے کووزیراعظم راجا پرویز اشرف کو 27 اگست کوطلب کرنے کے نوٹس جاری کرنے کی وجہ سے بھی کاروبارپرمنفی اثرات مرتب ہوئے،بڑے معاشی اقدامات میںاقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے 0.3 ملین ٹن یوریا درآمد کرنے اوریوریاکی قیمتیںبرقراررکھنے جیسے اقدامات شامل ہیں جن کے بعدفوجی فرٹیلائزرکمپنی اوراینگروکے شیئرز میں بالترتیب 0.2 فیصداور3.4 فیصداضافہ دیکھاگیا۔

آئوٹ لک کی بات کی جائے تواسٹیٹ بینک کی زری پالیسی میں شرح سودمیں150 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعدآئندہ ہفتے کے دوران مثبت نتائج کی توقع کی جاسکتی ہے،مارکیٹ میں توقع کی جارہی تھی کہ شرح سودمیں50 سے 100 بیسس پوائنٹس تک کمی کی جاسکتی ہے لیکن مارکیٹ کی توقعات کے برعکس اسٹیٹ بینک نے 150 بیسس پوائنٹس کی حیرت انگیز کمی کردی جسے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروںنے خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئندہ 10 فیصدسے کم شرح سود کرنے کیلیے اقدامات کامطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں آئندہ ہفتے عیدکی خریداری کے نتیجے میں کاروباری حالات مثبت رہنے کی توقع ہے تاہم عیدکی چھٹیوںکے بعد وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی کے دوران مارکیٹ ایک بارپھرگھوم پھرکرپرانی ڈگر پر واپس آسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں