ایرانی فوج کے سربراہ کی 3 روزہ دورے پر پاکستان آمد

دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، سرحدی انتظام ،دہشت گردی کیخلاف جنگ زیرغورآئے گی


نوید معراج July 16, 2018
دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، سرحدی انتظام ،دہشت گردی کیخلاف جنگ زیرغورآئے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجرجنرل محمد باقری پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کیلیے اعلیٰ سطح کے وفدکے ہمراہ 3روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نورخان ایئربیس پر پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے میجر محمد باقری کا خیر مقدم کیا۔ وہ یہ دورہ پاکستان کے اپنے ہم منصب جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پرکرررہے ہیں۔

دورے کے دوران وہ پاکستان کے سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، سرحدی انتظام، دہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقائی اور عالمی پیش رفت زیر غورآئے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں