شرح سودمیں کمی روپے کی قدرمیںاضافے کاسبب بنے گی

اسٹیٹ بینک کے اقدام سے کاروباری صورتحال بہترہوگی،پاکستان انڈسٹریل اینڈبزنس فورم۔


Sana News August 13, 2012
اسٹیٹ بینک کے اقدام سے کاروباری صورتحال بہترہوگی۔ فوٹو فائل

پاکستان انڈسٹریل اینڈبزنس فورم کے چیئرمین مستفیض الدین نواب اور سینئروائس چیئرمین غلام محمدکسباتی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سودمیںڈیڑھ فیصد کمی کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے کاروباری صرتحال بہتر ہونے میں مدد ملے گی اورکاروبارکے زیادہ مواقع پیدا ہوںگے۔

انھوںنے کہاکہ اسٹیٹ بینک کایہ اقدام مہنگائی میں کمی،انڈسٹری کے فروغ اورروپے کی قدر میں اضافے کاسبب بنے گا،اگرچہ شرح سود میں اس سے زیادہ کمی ہونی چاہیے تھی تاہم معیشت کوسہارا دینے کے لیے چلنے والی بہارکی ہوا کایہ جھونکاقابل ستائش ہے،انھوںنے کہاکہ شرح سودمیںجوکمی کی گئی ہے اس سے بھی خاطرخواہ بہتری ہوگی اور مقامی انویسٹرانڈسٹری کی جانب راغب ہوں گے،انٹرسٹ ریٹ کم ہونے کے بعد لینڈنگ بڑھے گی اورروپیہ طاقتورہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں