بدین پولیس سرپرستی میں منشیات کی کھلے عام فروخت جاری

ایس پی کے احکام نظر انداز، نوجوان نسل تباہی سے دوچار، شہریوں کا اظہار تشویش


Express News Desk May 09, 2013
منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں. فوٹو: فائل

پولیس کی سرپرستی میں بدین میں منشیات کی کھلے عام فروخت جاری۔

نوجوان تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے، ایس پی کے احکامات نظر انداز کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے مختلف علاقوں حیدرآباد اسٹاپ، سول اسپتال روڈ، کھوسکی روڈ، مہران شادی ہال کے عقب میں کھلے عام منشیات کی فروخت جاری ہے۔



منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں، بدین کے نئے آنے والے ایس پی کے واضح احکام پولیس نے نظر انداز کردیے۔ چرس، بھنگ، افیون اور دیگر نشہ آور اشیا ہر چھوٹے بڑے کو باآسانی دستیاب ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل نشہ کی لت میں پڑچکی ہے۔

سماجی رہنما محمد خان نے بتایا کہ بدین میں عرصے سے منشیات کا کاروبار جاری ہے،میشیات کا استعمال کرنے والے چوری اور دیگر سماجی برائیوں کا ارتکاب کرتے ہیں۔ انھوں نے اعلیٰ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بدین سے منشیات فروشی کے اڈے بند کرائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں