ایس تھری منصوبے کے ماری پور ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر نو مکمل

چیف جسٹس ثاقب نثاراتوار کوافتتاح کرینگے،77ملین گیلن یومیہ سیوریج ٹریٹمنٹ کیا جائیگا


Syed Ashraf Ali July 20, 2018
منصوبہ 10سال تعطل کا شکاررہا،سندھ حکومت اپنا شیئرجاری کرچکی، وفاق سے فنڈ ملناہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سیوریج کے گریٹرایس تھری منصوبے کے ماری پور ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری ( (TPIIIکی تعمیر نو اور بحالی کا کام مکمل کرلیا ہے جس کے تحت 77ملین گیلن یومیہ سیوریج ٹریٹمنٹ کرکے سمندر میںڈالا جائے گا۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پرایس تھری منصوبے کے ترقیاتی کام کی رفتار بڑھ گئی ہے اور وفاقی حکومت نے بھی 36ارب روپے کی نظرثانی شدہ پی سی ون منظور کرلی ہے ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یہ منصوبہ بتدریج مکمل کرے گا ، مجموعی طور پر ایس تھری منصوبے کے ذریعے 460 ملین گیلن یومیہ گھریلو سیوریج کو صاف کرکے سمندر برد کیا جانا ہے ، پورا منصوبہ 2020تک مکمل کیا جائے گا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نور احمد سموں نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایس تھری منصوبے کے تحت ماری پور میں واقع TP-III کی تعمیر نو اور بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اسکے ذریعے 77ملین گیلن ڈیلی سیوریج کی ٹریٹمنٹ کی جائیگی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار اتوار کو منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ S-III منصوبہ 10 سال سے تاخیر کا شکار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں