بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی تا مئی 6 فیصد اضافہ

مئی میں ایل ایس ایم گروتھ سال بہ سال 2.76 فیصد بڑھی تاہم ماہانہ بنیادوں پر 11.63فیصد کمی ہوئی۔


Business Desk July 20, 2018
مئی میں ایل ایس ایم گروتھ سال بہ سال 2.76 فیصد بڑھی تاہم ماہانہ بنیادوں پر 11.63فیصد کمی ہوئی۔ فوٹو: فائل

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سال 2017-18 کے ابتدائی 11ماہ (جولائی تامئی) کے دوران 6 فیصد کا اضافہ ہوا جس میں خوراک ومشروبات، غیردھاتی معدنیات،آٹو،آئرن واسٹیل، الیکٹرونکس، پیپر اینڈ بورڈ کے شعبوں کا نمایاں کردار رہا جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرکی پیداوار بھی بڑھی تاہم کیمیکل، فرٹیلائزر، لیدر اورلکڑی کی مصنوعات کے شعبے سکڑ گئے۔

پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی سے مئی تک ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 0.38 فیصد کا اضافہ ہوا، کاٹن یارن اور سوتی کپڑے کی پیداوار میں معمولی اضافہ ہوا، خوراک مشروبات وتمباکو کی پیداوار میں 6.15 فیصد کااضافہ ہوا، کھانے کے تیل کی پیداوار 20.65 فیصدبڑھی مگر گھی کی کم ہوگئی، چائے اور گندم کی پیداوار بھی بڑھی، کوک و پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 13.53فیصد کا اضافہ ہوا جس میں کیروسین اور لیبریکٹنگ آئل کو چھوڑ کر دیگر مصنوعات بشمول جیٹ فیول، موٹر اسپرٹ (پٹرول)، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق فارما سیوٹیکلز کی پیداوار 1.65فیصد، غیردھاتی معدنی مصنوعات بشمول سیمنٹ11.94 فیصد اور بسوں کے علاوہ آٹو موبائلز کی پیداوار میں 18.03فیصد کا اضافہ ہوا، آئرن واسٹیل کی پیداوار 22.02فیصد، الیکٹرونکس 36، پیپراینڈ بورڈ8.28، انجینئرنگ پروڈکٹس 7.03 اور ربر پروڈکٹس کی پیداوار میں 6.25 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم مذکورہ 11ماہ کے اندر کیمیکلز0.71، کھاد 9.95 ، چمڑے کی مصنوعات 10.36 اور لکڑی کی پیداوار میں 36.27 فیصد کمی ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں