آج پاکستان کی تقدیربدلنے کے لیے ووٹ دینگے فنکار

بھاری ذمے داری ہے،علی ظفر،اس بار تبدیلی ضرورآئیگی،اداکارہ ریما


Umair Ali Anjum May 11, 2013
حالات بدلنے والوں کو ووٹ دونگی،فاطمہ آفندی، ووٹ ضرورڈالیں،حسینہ معین فوٹو : فائل

پاکستان کے عوام کی طرح فنکاروں نے بھی آج(11مئی کو) پاکستان کی تقدیربدلنے کاعزم رکھتے ہوئے ووٹ ڈالنے کافیصلہ کرلیا۔

اداکارہ ریمانے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ وہ امریکا سے صرف ووٹ ڈالنے پاکستان آئی ہیں اوراس بات پریقین رکھتی ہیں کہ اس بارتبدیلی ضرورآئیگی۔گلوکارواداکارعلی ظفرکاکہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورت حال کودیکھتے ہوئے مجھے ایسالگتاہے کہ ہم پراس بات کی بھاری ذمے داری عائدہوتی ہے کہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والوں کواپنے ووٹ کے ذریعے نکال باہرکریں انھوں نے کہاکہ میں حالیہ دنوں یوایس کاایک شوچھوڑکرپاکستان واپس آیا ہوں۔



کیونکہ میں جانتاہوں کہ میراایک ووٹ بھی بہت اہمیت رکھتاہے اسی طرح ہماری قوم کوبھی یہ سوچ لینا چاہیے کہ ان کاووٹ ملک کی قسمت سنواراوربگاڑسکتاہے ۔اداکارہ فاطمہ آفندی نے کہاکہ میں اس بارووٹ اس پارٹی کودونگی جوحالات کوبدلنے کی قوت رکھتی ہو۔معروف ڈرامہ نگارحسینہ معین کاکہنا تھا کہ میں پاکستان کے بنتے بگڑتے بہت سے مسائل دیکھے ہیں ۔

مگرجس دورسے ملک اس وقت گزررہاہے ایساحال کبھی نہیں دیکھا میں اپنے دوستوں اورچاہنے والوں سے اتناکہنا چاہتی ہوں کہ آج کے دن کم ازکم ووٹ ضرورڈالیں تاکہ یہ دکھ نہ رہے کہ ہم نے حالات بدلنے کی کوشش نہیں کی باقی دعاہی کی جاسکتی ہے کہ خداہمیں بھی کوئی بہتر رہنما عطا کر دے جوہماری قسمت سنواردے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں