نٹ ویئر پونے 3 ارب ڈالر کے ساتھ سب سے بڑی برآمدی کموڈیٹی

چاول،سوتی کپڑے،بیڈویئر اورریڈی میڈگارمنٹس کی ایکسپورٹ بھی2ارب ڈالر سے تجاوز


Business Desk July 22, 2018
کیمیکلزوفارما مصنوعات کی برآمدات بھی 18.36فیصدبڑھ کر1ارب4کروڑڈالر ہوگئیں۔ فوٹو : فائل

پاکستان کی سب سے برآمدی کموڈیٹی نٹ ویئر ثابت ہوئی جس کی گزشتہ مالی سال ایکسپورٹ پونے 3ارب ڈالر ثابت ہوئی جبکہ چاول،سوتی کپڑے، بیڈ ویئر اور ریڈی میڈگارمنٹس کی ایکسپورٹ بھی2ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، اس کے علاوہ صرف کیمیکلزوفارمامصنوعات کی برآمدات 1ارب ڈالر سے زیادہ رہیں تاہم چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کو ملا لیا جائے تو یہ 85 کروڑ30لاکھ 23ہزار ڈالر پر پہنچ پائیں گی۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق گزشتہ مالی سال چمڑے کی مصنوعات کی ایکسپورٹ 6.46 فیصد کے اضافے سے 52 کروڑ 28لاکھ69 ہزار ڈالر اورخام چمڑے کی برآمد 4.46 فیصد کی کمی سے 33کروڑ 1لاکھ 54 ہزار ڈالر رہی جبکہ کیمیکلز و فارما مصنوعات کی برآمدات 18.36 فیصد کے اضافے سے 1ارب 4کروڑ 20لاکھ 48 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں تاہم سب سے زیادہ ایکسپورٹ نیٹ ویئر کی رہی جو 15.17 فیصد کے اضافے سے 2ارب 71کروڑ97 لاکھ 87ہزار ڈالر ہوگئی جو ایک سال پہلے 2ارب 36 کروڑ 14لاکھ 58ہزار ڈالر تھی، بیڈ ویئرکی برآمد 5.77 فیصد بڑھ کر 2ارب 26کروڑ 10لاکھ 2 ہزار ڈالر، ریڈی میڈگارمنٹس کی 11.22 فیصد کے اضافے سے 2ارب 57کروڑ 90لاکھ 1 ہزار ڈالر اور چاول کی برآمدات 26.78 فیصد بڑھ کر 2ارب 3کروڑ70لاکھ 75 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ دیگر قابل ذکر شعبوں میں اسپورٹس گڈز کی ایکسپورٹ 33 کروڑ 25لاکھ ڈالر، سیمنٹ 22 کروڑ28لاکھ، انجینئرنگ گڈز کی 20 کروڑ60 لاکھ ڈالر اور قالینوں کی صرف 7 کروڑ 58 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں