افغانستان بم دھماکے میں ضلعی گورنر3محافظوں سمیت ہلاک

فرید اللہ نیازی گاڑی چلارہے تھے جوسڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی،صوبائی ترجمان


Sana News August 13, 2012
فرید اللہ نیازی گاڑی چلارہے تھے جوسڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی،صوبائی ترجمان ۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: افغانستان کے صوبہ لغمان میں ایک بم دھماکے میں ضلعی گورنر اپنے تین محافظوں سمیت ہلاک ہوگئے۔ صوبائی ترجمان سرحدی زیواک نے ایک بیان میں بتایا کہ مشرقی صوبہ کے ضلع علی شانگ کے گورنر فرید اللہ نیازی گاڑی چلارہے تھے جو سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگئی۔

یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تھا یا پھر گاڑی کسی بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حکام کو یقین ہے کہ ضلعی گورنر کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ افغانستان میں رواں سال حکومت یا اتحادی فورسز سے منسلک افرادپرحملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں