جسٹس شوکت صدیقی نے ملکی وقار کو ٹھیس پہنچائی شاہد لطیف

معاملہ سنگین ہے، فل کورٹ میں رکھاجائے اورکھلی سماعت کی جائے، کامران مرتضیٰ


Monitoring Desk July 24, 2018
نوازشریف کی جان کوخطرہ ہے،اسپتال منتقل کیاجائے،ڈاکٹراظہرکیانی،کل تک میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

ایئرمارشل (ر) شاہدلطیف نے کہاہے کہ جسٹس شوکت صدیقی نے ملکی وقار کوٹھیس پہنچائی۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگومیں شاہد لطیف نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی کا ٹریک ریکارڈصحیح نہیں، اگران کے پاس کوئی موادتھابھی توکیایہ طریقہ ہے کہ تقریریں کرکے دنیا بھرمیں پاکستان کوبدنام کرو، عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کرجس سازش کے متعلق ہم بات کرتے ہیں اس کاکھلم کھلا ثبوت ہے، آج ایک جج بھی اس کاحصہ بن گیا۔

سینئروکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی کے الزامات درست ہیں یاغلط ؟، ہردو صورتوں میں معاملہ سنگین ہے، اسے فل کورٹ میں رکھاجائے اورکھلی سماعت کی جائے۔ جسٹس شوکت صدیقی کوالزامات ثابت کرنے کاموقع دیاجائے، اگرایساثابت ہوتوذمہ دار لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے تاہم دوسری صورت میں جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف کمیشن میں معاملہ جائے، مجھے نہیں معلوم یہ کسی سازش کاحصہ ہے تاہم اگریہ سچی بات ہے بھی تورسوائی کی ہے ، وہ نہ کرتے تواچھاتھا۔

راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹراظہرکیانی نے کہا کہ میرابیٹان لیگ کی طرف سے الیکشن لڑرہاہے نہ نوازشریف کی بیماری سیاسی ہے، ان کی جان کوخطرہ ہے، انھیں اسپتال داخل کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں