دھاندلی کے الزامات سے بچنے کی حکمت عملی تیار

ریٹرننگ افسرووٹوں کی گنتی سے متعلق امیدوار کے تحفظات فوری دورکرے گا۔


ریٹرننگ افسرووٹوں کی گنتی سے متعلق امیدوار کے تحفظات فوری دورکرے گا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے سدباب کیلئے حکمت عملی طے کرلی۔

پولنگ کے روز کسی بھی سیاسی جماعت یاامیدوارکی طرف سے شکایات کی وصولی کیلئے سینٹرل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم کومزید فعال بنادیاگیا، ریٹرننگ افسرووٹوں کی گنتی سے متعلق امیدوار کے تحفظات فوری دورکرے گا، ریٹرننگ افسران کوانتخابی نتائج امیدواروں کو فراہم کرنے سے قبل الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم سیل کوارسال کرنے اور امیدواروں کو تصدیق شدہ نتائج فراہم کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ماضی کی طرح موجودہ انتخابات کے حوالے سے بھی بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی ضابطہ اخلاق اورووٹنگ کے عمل سے متعلق شکایات اور خدشات کا اظہارکیا گیاتاہم الیکشن کمیشن نے ان انتخابات میں تمام جماعتوں کویکساں سہولیات فراہم کرنے بالخصوص نتائج کی فراہمی کیلئے ایک جیسا طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں