نیب نے پچھلے برس 199ریفرنس دائر کیے 1230 ریفرنس زیرسماعت ہیں

نیب نے گزشتہ سال 1249 انکوائریاں کیں جن میں سے 772 نمٹادی گئیں اور692 زیرالتوا ہیں۔


نیب نے گزشتہ سال 1249 انکوائریاں کیں جن میں سے 772 نمٹادی گئیں اور692 زیرالتوا ہیں۔ فوٹو: فائل

ملک بھر کی احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے1230 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔

نیب کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال2017 میں نیب میں بدعنوانی کی کل 1485 شکایات درج کرائی گئیں جن میں سے 997 نمٹادی گئیں جبکہ 488شکایات جانچ پڑتال کے مرحلے میں ہیں۔ نیب نے گزشتہ سال 1249 انکوائریاں کیں جن میں سے 772 نمٹادی گئیں اور692 زیرالتوا ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 548 انویسٹی گیشنزمیں سے 296 انوسٹی گیشنز نمٹا دی گئیں اور باقی 301 انویسٹی گیشنز زیرالتوا ہیں۔2017 میں کل 199ریفرنس دائرکئے گئے، گزشتہ سال کل1801 مقدمات مکمل کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں