عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب حقیقت میں بدلنے کے قریب

دوبارہ برسر اقتدار پر آنے کیلئے مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کے ساتھ ایک بار پھر آپس میں ڈیل کر سکتی ہیں۔


Mian Asghar Saleemi July 26, 2018
دوبارہ برسر اقتدار پر آنے کیلئے مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کے ساتھ ایک بار پھر آپس میں ڈیل کر سکتی ہیں۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب حقیقت بننے کے قریب پہنچ گیا۔

رات گئے تک آنے والے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت دوسری حریف جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے، قومی انتخابات میں قوم نے نہ صرف مسلم لیگ ن کے بیانیے'' ووٹ کو عزت دو'' کو مسترد کر دیا ہے بلکہ تخت لاہور پر سے بھی ن لیگ کی گرفت خاصی کمزور ہوئی ہے اور پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کھوکھر، عمران خان، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں کی پوزیشن خاصی مستحکم ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق تحریک انصاف 110سے زائد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ آزاد امیدواروں اور دیگر چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی تاہم دوبارہ برسر اقتدار پر آنے کیلئے مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کے ساتھ ایک بار پھر آپس میں ڈیل کر سکتی ہیں۔

گزشتہ روز کے عام انتخابات میں پاکستانی شہریوں نے جوش وجذبے کا مظاہرہ کیا اس سے واضح ہوتا ہے کہ اس بار ووٹرز نے اپنے ووٹ تحریک انصاف کی جھولی میں ڈال کریہ پیغام دیا ہے کہ وہ ووٹ کی بجائے ''ووٹرز کو عزت دو'' چاہتے ہیں۔

سیاسی پنڈتوں کے مطابق نواز شریف نے اپنی قریبی ساتھیوں اورمریم نواز کے مشورے سے جس انداز سے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا، عوام مسلم لیگ ن کی اس پالیسی سے بھی خاصے نالاں تھے۔

ذرائع کے مطابق عالمی طاقتیں ملک میں انتشار پیدا کر کے پاکستان میں انتخابات کا التواء چاہتی تھی تاکہ پاکستان میں جمہوریت کے عمل کو متاثر کیا جا سکے تاہم پاکستان فوج اور الیکشن کمیشن نے پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر عالمی طاقتوں کا یہ گھناؤنا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس بات کا برملا اظہار کیا کہ پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت کی وجہ سے مضبوط ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں