پشاور بس ریپڈٹرانزٹ کی لاگت میں اضافہ منصوبہ بندی کمیشن کی تحقیقات کی سفارش

ریوائزڈ پی سی ون میں بسوں کی تعداد میں کمی اورمنتخب کردہ روٹ میں مسافروں کی تعداد میں کمی کابھی انکشاف ہواہے۔


حسیب حنیف July 26, 2018
ریوائزڈ پی سی ون میں بسوں کی تعداد میں کمی اورمنتخب کردہ روٹ میں مسافروں کی تعداد میں کمی کابھی انکشاف ہواہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

منصوبہ بندی کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کوپشاورسسٹین ایبل بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کے ڈیزائن اورلاگت میں اضافے کی تحقیقات کی سفارش کی ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق پلاننگ کمیشن کی جانب سے پری سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ پشاورمیٹرو بس منصوبے کے اصل پی سی ون کی تیاری میں دو سال کاوقت لگاتاہم منصوبے پرابتدائی کام جائزے کے بغیرشروع کردیا گیا جس سے لاگت میں اضافہ ہوا۔

منصوبہ بندی کمیشن نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو تحقیقات کرنی چاہئیں کہ اتنے بڑے منصوبے کے ڈیزائن اورلاگت میں اتنی بڑی تبدیلیاں کیوں کی گئیں۔ 27.34 کلومیٹرسسٹین ایبل بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈ ور منصوبے کی لاگت اوریجنل پی سی ون میں 49 ارب 34کروڑ 60 لاکھ سے بڑھاکر67ارب 95 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گئی لیکن اسکے باوجود منصوبے کے اسکوپ میں کمی دیکھنے میں آئی۔

ریوائزڈ پی سی ون میں بسوں کی تعداد میں کمی اورمنتخب کردہ روٹ میں مسافروں کی تعداد میں کمی کابھی انکشاف ہواہے۔

حکام کے مطابق اوریجنل منظورشدہ پی سی ون پروجیکٹ ٹیکنیکل اسسٹنس پرمشتمل تھا بعد ازاںآپریشنل ڈیزائن اینڈ بزنس ماڈل میں اسے اپ ڈیٹ کیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں