مخصوص نشستیںپنجاب میں ن لیگ کی تمام امیدوار منتخب ہونگی

تحریک انصاف کی 6، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کی 2-2 امیدوار اسمبلی میں پہنچ گئیں


Parveen Khan May 13, 2013
تحریک انصاف کی 6، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کی 2-2 امیدوار اسمبلی میں پہنچ گئیں. فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن ) کی پنجاب میں واضح اکثریت کے بعد اس کیطرف سے مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مسلم لیگ(ن) کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے بھیجی گئی فہرست میں شامل تمام خواتین کے رکن اسمبلی منتخب ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ق) کی دو دو خواتین اسمبلی میں جائیں گی۔



ن لیگ کیطرف سے جاری لسٹ کے مطابق پہلے نمبر پر بیگم ذکیہ شاہنواز، نسرین نواز، عظمیٰ زعیم قادری، شاہین اشفاق،شاہین شفیق، پروین اختر، شاہجہاں بلے، مہوش سلطان، فرزانہ بٹ، سمیرا سمیع چوہدری، سلطانہ شاہین، فرحانہ افضل، سعدیہ ندیم، ڈاکٹر نجمہ افضل، کنول، ثریا نسیم، نجمہ ارشد، ثوبیہ انور ستی، شکیلہ لقمان، شبینہ زکریا بٹ، حسینہ، فرح منظور، گلنار شہزادی، عزرا صابر، سائرہ افتخار، لبنیٰ فیصل، تمکین اختر نیازی، میری گِل، کنیز اختر، طالحہ نون، خولہ امجد، ڈاکٹر عالیہ، تحسین فواد، لبنیٰ رحمان، سلمیٰ بٹ، شہزادی کبیر، فوزیہ ایوب قریشی، ارم حسن باجوہ، مدیحہ رانا، کرن ڈار، عاصمہ ممدوٹ، صبا صادق، رخسانہ کوکب، نگہت ناصرشیخ، شمیلہ اسلم، نسیم لودھی، جوائس روفن، عائشہ جاوید، عظمیٰ زاہد بخاری، ڈاکٹر فرزانہ نذیر، راحلیہ خادم، نگہت منیر جبکہ پیپلزپارٹی کی فائزہ ملک اور نرگس فیض شامل ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کی پنجاب میں حاصل کردہ سات سیٹوں پر دو خواتین پنجاب اسمبلی میں منتخب ہو چکی ہیں ان میں چودھری شجاعت کی بھانجی باسمہ ریاض اور ثمینہ خاور حیات شامل ہیں۔ تحریک انصاف کی پنجاب سے حاصل کردہ 20سیٹوں پر 6خواتین مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئی جن میں سعدیہ سہیل، نوشین حامد، راحیلہ مہدی، نبیلہ حقانی، ناہید نسیم اور نسیم ماجد شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔