بدین میں رئیس زادے کا غریب دیہاتی کے گھر پر حملہ باپ اور 3 بیٹیاں زخمی

بیٹی کوچھیڑنے سے منع کرنا نظر محمد کا جرم بن گیا، وڈیرے کے بیٹے نے غریب خاندان کو مار مارکر لہو لہان کر دیا۔


Nama Nigar July 29, 2018
مصیبت کا مارا خاندان داد رسی کیلیے تھانے پہنچا، تھانے دار نے الٹا جھاڑ پلا دی، متاثرین کا پریس کلب پر احتجاج۔ فوٹو: فائل

بگڑے رئیس زادے کی غریب دیہاتی لڑکی سے چھیڑ چھاڑ، منع کرنے پر مشتعل۔ دیہاتی نظر محمد اور اُس کے اہلخانہ پر لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔

بدین کے نواحی گاؤں حیات خاصخیلی سے تعلق رکھنے والے دیہاتی نظر محمد رستمانی کی جواں سال بیٹی سے مقامی وڈیرے کے بیٹے کو مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ سے روکنے پر بگڑا ہوا رئیس زادہ مشتعل ہو گیا اور دوستوں کے ہمراہ حملہ کرکے نظر محمد اور اس کی3 بیٹیوں کو لاٹھیاں اورکلہاڑیاں مار مارکر زخمی کردیا۔

متاثرہ خاندان واقعے کے خلاف مددکے لیے ایس ایچ او بدین کے پاس پہنچا تاہم تھانیدار نے متاثرہ خاندان کی مددکرنے کے بجائے انہیں جھاڑ پلا کر روانہ کر دیا۔ واقعے کے خلاف متاثرہ خاندان نے پریس کلب پہنچ کر احتجاج کیا اور ایس ایس پی بدین سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں