پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی تا اپریل 1652 ارب ڈالر تک محدودَ

گزشتہ مالی سال سے6.75فیصدکم،برآمدات4.2فیصداضافے سے20.15ارب، درآمدات1فیصد گھٹ کر36.66ارب ڈالررہیں.


Kamran Aziz May 14, 2013
گزشتہ مالی سال سے 6.75 فیصد کم، برآمدات 4.2 فیصد اضافے سے20.15ارب، درآمدات1فیصد گھٹ کر 36.66 ارب ڈالر رہیں. فوٹو فائل

پاکستان کی برآمدات میں جولائی تا اپریل 2013 کے دوران 4.23 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران 20ارب14کروڑ70لاکھ ڈالر کی اشیا بیرون ملک فروخت کی گئیں۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم19ارب32کروڑ90لاکھ ڈالرتھا، گزشتہ 10 ماہ کے دوران پاکستان نے مختلف ممالک سے 36 ارب 66 کروڑ50لاکھ ڈالر کی اشیا منگوائی جبکہ جولائی تا اپریل2012 کے دوران درآمدات کی مالیت 37 ارب 4 کروڑ 20لاکھ ڈالر رہی تھی، اس طرح ان 10ماہ کے دوران درآمدات کی مالیت 1.02 فیصد کم رہی، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے باعث پاکستان کا تجارتی خسارہ اپریل تاجولائی 2013 کے دوران 6.75 فیصد کمی سے 16ارب51کروڑ80لاکھ ڈالر تک محدود رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں17 ارب 71کروڑ30لاکھ ڈالر رہا تھا۔



پاکستان بیوروشماریات کے مطابق اپریل 2013میں پاکستانی برآمدات سال بہ سال 4.44 فیصد کمی سے 2 ارب 13 کروڑ ڈالر رہیں، اپریل 2012 میں برآمدات کی مالیت 2ارب22کروڑ 90 لاکھ ڈالررہی تھی، گزشتہ ماہ درآمدات 4.05 فیصد اضافے سے 3 ارب 90 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں جو اپریل 2012 میں 3ارب 75 کروڑ 70لاکھ ڈالر رہی تھیں، اس طرح اپریل کی تجارت میں پاکستان کو 1ارب77کروڑ 90لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں 1ارب 52 کروڑ80لاکھ ڈالر کے خسارے سے 16.43 فیصد زیادہ ہے، مارچ 2013 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات 0.19 فیصدکم، درآمدات 6.02 اور تجارتی خسارہ 14.55 فیصد زیادہ رہا، مارچ میں برآمدات2 ارب 13کروڑ40لاکھ، درآمدات 3 ارب 68 کروڑ 70 لاکھ اور تجارتی خسارہ 1 ارب 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں