گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی 1565 پوائنٹس کا اضافہ

سرمایہ کاری مالیت کا مجموعی حجم 86 کھرب 90 ارب 54 کروڑ 92 لاکھ روپے رہا۔


خبر ایجنسی July 30, 2018
سرمایہ کاری مالیت کا مجموعی حجم 86 کھرب 90 ارب 54 کروڑ 92 لاکھ روپے رہا۔ فوٹو : فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

عام انتخابات کے پیش نظر مختلف زیر گردش اندیشوں کے باعث ہفتے کے پہلے روز مندی رہی لیکن الیکشن کے بروقت اور پر امن انتخابات کے بعد سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری میں گرم جوشی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات غالب رہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 1565 پوائنٹس کے اضافے سے 42000 کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 42786.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی 2 کھرب 14 ارب 33 کروڑ 88 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری مالیت کا مجموعی حجم 86 کھرب 90 ارب 54 کروڑ 92 لاکھ روپے رہا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی عمومی طور پر بہتر رہا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق عام الیکشن کے حوالے سے سرمایہ کاروں میں مختلف خدشات گردش کر رہے تھے جس کی وجہ سے سرمایہ کار سائیڈ لائن رہنے کو ترجیع دیتے رہے اور مخصوص کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے پر خریداری کرکے بعد ازاں فروخت کرکے مختصر سرمایہ کاری کے ذریعے منافع کمانے تک محدود تھے لیکن 25 جولائی کوعام انتخابات کے عمومی طور پر پر امن انعقاد اور تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کا اظہار انہوں نے الیکشن کے بعد زبردست سرمایہ کاری کے ذریعے سے کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 23 تا 27 جولائی پر مشتمل ہفتے میں 25جولائی کو الیکشن کی وجہ سے تعطیل رہی اور کاروباری ہفتہ چار روز پر مشتمل رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں