49 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی تعداد ووٹروں سے بڑھ گئی

لاہور سمیت پنجاب کے 31، سندھ 16، خیبر پختونخوا 6 اور بلوچستان کا ایک پولنگ اسٹیشن شامل


Express Desk May 14, 2013
لاہور سمیت پنجاب کے 31، سندھ 16، خیبر پختونخوا 6 اور بلوچستان کا ایک پولنگ اسٹیشن شامل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب کے 31 پولنگ اسٹیشنوں سمیت ملک بھر کے 49 پولنگ اسٹیشنوں پر ٹرن آؤٹ 100فیصد سے بھی بڑھ گیا۔

انتخابات سے متعلق غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فئیر نیٹ ورک (فافین) کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ دھاندلی رحیم یار خان کے حلقہ 193 میں دیکھی گئی جہاں 320 فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔ 1010ووٹ کاسٹ کیے گئے جب کہ اصل تعداد 315 تھی۔ این اے 6نوشہرہ کے ایک حلقے میں 1023ووٹروں کی جگہ 2774 ووٹ ملے۔ سندھ کے حلقہ این اے 211 نوشہرو فیروز میں 200فیصد ووٹ ڈال دیے گئے۔491 ووٹر رجسٹرڈ تھے بیلٹ پیپر 982نکلے۔

پنجاب میں جہاں یہ دھاندلی ریکارڈ کی گئی ان میں لاہور کا حلقہ 122، میانوالی کا حلقہ 71، لاہور کا حلقہ 124، 126، 127، 128، 130 گوجرانوالہ کا حلقہ این اے 101، این اے 105 گجرات، این اے 111 نارروال، این اے 140 قصور، این اے 142قصور، این اے 143اوکاڑہ، این اے 147 اوکاڑہ، این اے 148ملتان، این اے 151ملتان، این اے 195رحیم یارخان، این اے 52 راولپنڈی، این اے 74بھکر، این اے 94 ٹوبہ ٹیک سنگھ، این اے 98 گوجرانوالہ شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کے 6پولنگ اسٹیشنوں، کراچی کے 6، اندرون سندھ کے 10، بلوچستان کا ایک حلقہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے جن علاقوں میں 100 فیصد سے زائد ووٹ ملیان میں اورنگی ٹاؤن، ماڈل کالونی، ملیر اور شاہ فیصل کالونی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں