فضل الرحمن ضمنی الیکشن میں اسمبلی آنے کے خواہشمند

ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلیے مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی سے بھی تعاون مانگا جائیگا۔


ظفر علی سپرا July 31, 2018
ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلیے مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی سے بھی تعاون مانگا جائیگا۔ فوٹو : فائل

مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے اراکین اسمبلی کوحلف اٹھانے کی اجازت دیتے ہوئے ضمنی انتخابات میں دیگرمذہبی جماعتوں کی معاونت سے نشست جیت کراسمبلی میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔

روزنامہ ایکسپریس کودستیاب جے یوآئی ف کی مرکزی مجلس شوریٰ کی اندرونی کہانی کیمطابق مولانا فضل الرحمن نے اپنی جماعت کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کوحلف اٹھانیکی ہدایت کردی،جبکہ مولانا خوددیگراپوزیشن جماعتوں کی مددسے بنوں کے حلقہ سے عمران خان کی چھوڑی ہوئی سیٹ یا کسی اورسیٹ سے ضمنی الیکشن لڑکرقومی اسمبلی میں آنیکی بھرپورکوشش کرینگے۔

ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلیے مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی سے بھی تعاون مانگا جائیگا،جے یو آئی کی مجلس شوریٰ نے اپوزیشن جماعتوں سے ملکرحلف کے وقت پارلیمنٹ کے اندراورباہر بھرپوراحتجاج جبکہ حلف اٹھانے کے بعدملک گیراحتجاج کی کال دینے کا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں