بھارت میں بارش کا پانی اسپتال داخل مچھلیاں تیرنے لگیں

مریضوں کے ساتھ موجودتیماردار مچھلیاں پکڑنے لگ گئے جبکہ مریض بھی محظوظ ہوتے رہے۔


خبر ایجنسی July 31, 2018
مریضوں کے ساتھ موجودتیماردار مچھلیاں پکڑنے لگ گئے جبکہ مریض بھی محظوظ ہوتے رہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت میں بارش کا پانی اسپتال داخل ہو گیا اور مچھلیاں تیرنے لگیں۔

حکام کے مطابق بہارکے نالانڈامیڈیکل کالج اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس میں مچھلیاں تیرتی دکھائی دینے لگیں ، اس دوران مریضوں کے ساتھ موجودتیماردار مچھلیاں پکڑنے لگ گئے جب کہ مریض بھی محظوظ ہوتے رہے۔

دوسری جانب اتر پردیش میں مون سون بارشوں سے پیش آنیوالے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد80 ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں