پی ایس بی میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

سیاسی بنیادوں پر تعینات افسران کے تبادلے اور نئے آفیشلزکی تقرریاں ہوں گی.


سیاسی بنیادوں پر تعینات افسران کے تبادلے اور نئے آفیشلزکی تقرریاں ہوں گی۔ فوٹو: فائل

سیاسی افق پر ہونے والی تبدیلی اور نئی حکومت کے قیام کے بعد پی ایس بی میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکا امکان ہے۔

سیاسی بنیادوں پر تعینات افسران کے وسیع پیمانے پر تبادلے اور نئے افسران کی تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی، ذرائع کاکہنا ہے کہ ادارے کے ڈی جی کی تبدیلی نا گزیر ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے تحت ہونے کے ناطے نئے وفاقی وزیر پی ایس بی کی صدارت بھی سنبھالیں گے، وہ ادارے کی پالیسی بنانے والے 82 رکنی بورڈ اور اس پر عمل درآمد کرانے کی ذمہ دار32 رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کے بھی چیئرمین بن جائیں گے۔



بورڈ اور ایگزیکٹیو کمیٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آئیں گی،بورڈ میں پی ایس بی سے الحاق شدہ مختلف کھیلوں کی 42قومی فیڈریشنز کے ساتھ بیوروکریٹس کی بھی بڑی تعداد شامل ہے،علاوہ ازیں چاروں صوبوں کے وزراء کھیل اور سیکریٹری کھیل بھی بورڈ اور کمیٹی کا حصہ ہیں، دوسری جانب ایگزیکٹیو کمیٹی میں شامل اعلیٰ سول حکام کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی شخصیات کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا، ان میں پی آئی اے کے ایم ڈی، سابق دوخواتین ارکان قومی اسمبلی یاسمین رحمان اورشگفتہ جمانی،سابق وفاقی وزیر پیرآفتاب شاہ جیلانی بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں