مینا کماری کی 85 ویں سالگرہ منائی گئی

مینا کماری ممبئی میں یکم اگست 1932 کو ایک درمیانے طبقے کے مسلم خاندان میں پیدا ہوئیں۔


خبر ایجنسی August 02, 2018
مینا کماری ممبئی میں یکم اگست 1932 کو ایک درمیانے طبقے کے مسلم خاندان میں پیدا ہوئیں۔ فوٹو: فائل

یکم اگست کے روز مینا کماری کی 85 ویں سالگرہ منائی گئی۔

اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں کو چھو لینے والی عظیم اداکارہ مینا کماری حقیقی زندگی میں '' ملکہ جذبات '' کے نام سے مشہور ہوئیں لیکن وہ چھ ناموں سے جانی جاتی تھیں۔

ممبئی میں یکم اگست 1932 کو ایک درمیانے طبقے کے مسلم خاندان میں مینا کماری جب پیدا ہوئیں تو باپ علی بخش انھیں یتیم خانے چھوڑ آئے کیونکہ دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اس بات کی دعا کررہے تھے کہ اللہ اس مرتبہ بیٹے کا منہ دکھادے تبھی انھیں بیٹی ہونے کی خبرآئی اور وہ بچی کو گھر لے جانے کی بجائے یتیم خانے چھوڑ آئے۔لیکن بعد میں ان کی بیوی کے آنسوؤں نے بچی کو یتیم خانے سے گھر لانے پر مجبور کر دیا۔

تقریبا ًچار سال کی عمر میں 1939میں بطور چائلڈ آرٹسٹ انھوں نے فلموں میں اداکاری شروع کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں