وفاقی کابینہ کیلیے مشاورتنواز شریف کا میرٹ پرانتخاب کا فیصلہ

سمیرا،پرویزرشید،طارق فضل کی شمولیت کابھی امکان،اچکزئی کواسپیکربنانے کی تجویز


Malik Manzoor Ahmed May 15, 2013
سمیرا،پرویزرشید،طارق فضل کی شمولیت کابھی امکان،اچکزئی کواسپیکربنانے کی تجویز فوٹو: فائل

مسلم لیگ نواز کے صدر میاں نوازشریف نے ملک کودرپیش چیلنجز اورمسائل کے بھنورسے نکالنے کیلیے اہل اورمتحرک ارکان قومی اسمبلی کو کابینہ میں شامل کرنے کیلیے پارٹی قیادت کیساتھ مشاورت شروع کردی۔

میاں نوازشریف نے میرٹ پرکابینہ کے ارکان کا انتخاب کرنے کافیصلہ کیاہے۔مسلم لیگ(ن)کے ذمے دارذرائع نے بتایاکہ پارٹی کے جن سینیئر رہنمائوں کو کابینہ میں شامل کرنیکاقوی امکان ہے ان میں چوہدری نثارعلی خان ،سینیٹرراجا ظفر الحق، چوہدری جعفراقبال، احسن اقبال،اسحاق ڈار، مشاہداللہ، پرویز رشید، خواجہ آصف،خرم دستگیر خان، سردار ایاز صادق، جنرل (ر)عبدالقادربلوچ،سمیراملک،شیخ آفتاب احمد، میجر (ر) طاہر اقبال،ڈاکٹرطارق فضل چوہدری اورخواجہ سعدرفیق کے نام زیرغور ہیں۔ذرائع نے بتایاہے کہ خواجہ محمد آصف کو وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل بنانے پرغور کیاجارہاہے۔خواجہ آصف کا نام آئندہ اسپیکرقومی اسمبلی کیلیے بھی لیاجارہا ہے۔



ن لیگ کے بعض رہنمائوں نے میاں نوازشریف کومشورہ دیاہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی کواسپیکر قومی اسمبلی بنایاجائے ۔وزیراطلاعات کیلئے مشاہداللہ خان ،احسن اقبال اور پرویز رشید کے نام لیے جارہے ہیں،اسلام آبادسے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چودھری اوررکن اسمبلی سمیراملک کے نام ڈپٹی سپیکر کیلئے زیرغور ہیں۔ راجہ ظفرالحق کووزیرمذہبی امور، خرم دستگیرکو وزیر تجارت، اسحاق ڈارکووزیرخزانہ بنانے پرغورکیاجارہا ہے۔ یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ نئی کابینہ میں وزراء مملکت کی تعدادکم سے کم رکھی جائیگی۔ کابینہ میں2سے 3 خواتین کوشامل کیے جانیکاامکان ہے جن میںسمیرا ملک، انوشہ رحمن اور تہمینہ دولتانہ کے نام زیرغورہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں