سرکاری ملازمین کے تقرروتبادلوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن غیرموثر

الیکشن کمیشن کے کسی احکام کی ضرورت نہیں،پابندی انتخابات کے انعقاد تک تھی، ترجمان


Wajid Hameed May 15, 2013
الیکشن کمیشن کے کسی احکام کی ضرورت نہیں،پابندی انتخابات کے انعقاد تک تھی، ترجمان۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات سے قبل مرکزی اورصوبائی حکومتوں کو سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن11 مئی کی رات12 بجے کے بعد ہی غیر موثر ہوگیا ۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں واضح کیا تھاکہ انتخابات کے انعقاد تک وفاقی وصوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کے تقرر وتبادلے نہیں کرسکیں گی جبکہ نوٹیفکیشن میں آئینی اداروں کو مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔11 مئی کو انتخابات کے انعقاد کے بعد نوٹیفکیشن غیرموثرہوگیا، ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی قسم کے احکام کی ضرورت نہیں ہے بلکہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں واضح تھاکہ تقرر و تبادلوں پر پابندی انتخابات کے انعقاد تک تھی جو11 مئی کوختم ہوگئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں