عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے پر پونے 2 ارب کی بچت ہوگی

وزیر اعظم ہاؤس 135ایکڑ رقبے پر پھیلی عالیشان عمارت ہے جس کے عملے کیلیے 700ملین روپے مختص ہوتے ہیں۔


خبر ایجنسی August 05, 2018
وزیر اعظم ہاؤس 135ایکڑ رقبے پر پھیلی عالیشان عمارت ہے جس کے عملے کیلیے 700ملین روپے مختص ہوتے ہیں۔ فوٹو: فائل

عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے سے قوم کو پونے 2 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

عرب میڈیا نے تفصیلی تجزیے میں کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس 135ایکڑ رقبے پر پھیلی عالیشان عمارت ہے جس کے عملے کیلیے 700ملین روپے مختص ہوتے ہیں، 150ملین روپے مہمانوں کے خیر مقدم اور تحائف، 15ملین سالانہ تزئین و زیبائش پر صرف کیے جاتے ہیں۔

اطلاعات مل رہی ہیں کہ عمران خان بطور وزیراعظم اسپیکر ہاؤس کو اپنے استعمال میں لانا چاہیں گے وہ جہاں بھی رہیں تاہم وزیراعظم ہاؤس منتقل نہ ہوکر وہ عوام کو واضح اور مثبت پیغام دیں گے، عوام پر عمران خان کے فیصلے کا نہایت مثبت اثر پڑے گا۔

تجزیے کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے سے قوم کو پونے 2 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، سادہ رہائش اختیار کرنے سے عوام میں اعتماد پیدا ہوگا کہ ان کا وزیر اعظم ان کے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع نہیں کرتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں