یوم آزادی پر نواز شریف مریم اور صفدر کی سزا کم نہیں ہوگی نگراں وزیر اطلاعات

صرف سزا کی مدت پوری ہونے والوں پراطلاق ہوتا ہے، نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹرعلی ظفر


Zulfiqar Baig August 05, 2018
صرف سزا کی مدت پوری ہونے والوں پراطلاق ہوتا ہے، نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹرعلی ظفر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے ملک کے70ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرملک بھرکی جیلوں میں قیدہزاروں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی جائے گی جب کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی اس بارے میں جب نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفرسے رابطہ کیا گیاتوانھوںنے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی کیونکہ ان پراس کااطلاق نہیں ہوتا ہے اور یہ اطلاق صرف ان پُرانے قیدیوں پر ہوتا ہے جن کی سزاکی مدت پوری ہونے کے قریب ہوتی ہے۔

ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے سید علی ظفر نے کہاکہ قانون کاطالبعلم ہونے کے ناطے قانون کوسمجھنے اور اس پرعملدرآمد یقینی بنانے پر یقین رکھتاہوں بطور وزیر اطلاعات و وزیر قانون مجھ پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں